ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان نے پھر کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

پاکستان نے پھر کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

Tue, 01 Aug 2017 14:38:58    S.O. News Service

جموں، 31جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستانی فوج نے آج جموں وکشمیرکے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی چوکیوں پر فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔جنگ بندی کی خلاف ورزی گزشتہ رات سرحد پر فائرنگ کے کچھ گھنٹے بعد آج پھر ہوئی۔راجوری کے ڈپٹی کمشنر شاہد اقبال چودھری نے بتایاکہ پاکستانی فوج نے آج دوپہرتقریباََ دوبج کر 45منٹ پر راجوری کے کالسیا علاقے میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔حکام نے کہا کہ پاکستانی فوج نے گزشتہ رات ساڑھے دس بجے راجوری ضلع کے نوشیرا کی بابا کھوری بار پر کنٹرول لائن پر ہلکے ہتھیاروں اور ایم ایم جی (درمیانہ مشین گن)کااستعمال کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔جموں وکشمیرمیں کنٹرول لائن پرجولائی میں پاکستان کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے واقعات میں نو جوانوں سمیت 11لوگوں کی موت ہوئی تھی اور 18لوگ زخمی ہوئے تھے۔


Share: